حیدرآباد،٨ مئی (ذرائع) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے حائیڈرا پولیس اسٹیشن کا آج حیدرآباد میں افتتاح کیا- وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعرات کے روز بدھا بھون، حیدرآباد میں ریاست کے پہلے "حائیڈرا
پولیس اسٹیشن” کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس افتتاحی تقریب میں ریاستی وزراء، اعلیٰ پولیس عہدیداران اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ یہ پولیس اسٹیشن حکومتِ تلنگانہ کے نئے "حائیڈرا سسٹم” کا عملی نمونہ ہے، جو زمینوں سے متعلق جرائم کی نگرانی اور کارروائی کے لیے مخصوص طور پر تیار کیا گیا ہے۔