the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی 19 مارچ (یواین آئی) حکومت نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے پیش نظر 22 مارچ سے سبھی بین الاقوامی مسافر پروازوں کے ہندوستان میں اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی فی الحال ایک ہفتے کے لئے لگائی گئی ہے۔
ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کوئی بھی باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پرواز ملک کی سرحد میں نہیں اتر سکے گی۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ طیارے سروس کمپنیوں کو اپنی ساری بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں گی۔
اس کے علاوہ ٹرینوں اور طیاروں میں مسافروں کی تعداد کم سے کم کرنے کے لئے طالب علموں، مریضوں اور معذروں کے علاوہ تمام زمرے



میں رعایتی سفر کی ٹکٹ بکنگ آج آدھی رات سے اگلے حکم تک زیر التوا رہے گی۔ ریلوے نے بتایا کہ اس زمرے کی 53 میں سے 38 زمروں کی رعایتیں ختم کر دی گئی ہیں۔
مرکزی حکومت نے ریاستوں کو 65 سال سے زائد عمر کے سینئر شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دینے کے لئے کہا ہے۔ اس میں لوک نمائندوں، سرکاری ملازمین اور طبی شعبے میں کام کرنے والوں کو چھوٹ ہوگی۔ دس سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو بھی گھروں پر ہی رہنے اور باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی اور ضروری خدمات کے علاوہ نجی شعبے کے دیگر تمام ملازمین کے لئے گھر سے کام کرنا یقینی بنائیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.