: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کاکس بازار، 09 اکتوبر (رائٹر) میانمار سے اپنی جان بچاکر فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار ہونے سے آج کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈ
کےکمانڈر کرنل عریف الاسلام نے کہا کہ کشتی جنوبی بنگلہ دیش کے شاہ پیریر جزیرہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 لاشوں کو پانی سے نکالا گیا ہے جبکہ 8 افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔