the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو خط لکھ کر اپنی ماں سونیا گاندھی کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
نیشنل ہیرالڈ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ گزشتہ تین دنوں سے مسٹر گاندھی سے لگاتار پوچھ گچھ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کی طبیعت خراب ہونے کے پیش نظر



سے انسے جمعہ کو ہونے والی پوچھ گچھ ملتوی کی جائے۔ محترمہ گاندھی کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے گنگا رام اسپتال میں داخل ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مسٹر گاندھی سے پچھلے تین دنوں میں اوسطاً روزانہ تقریباً 10 گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اسپتال میں اپنی ماں سے ملنے جانا چاہتے ہیں اس لیے جمعہ کو ان سے پوچھ گچھ نہیں کی جانی چاہیے۔ مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ وہ کچھ دنوں کے لیے اپنی ماں کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.