حیدرآباد، 31 جولائی (ذرائع) ملکاجگیری ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو سے متعلق کام تیزی سے جاری ہے، وزارت ریلوے کی امرت بھارت اسٹیشن اسکیم (ABSS) کے تحت ’نیا بھارت نیا اسٹیشن‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر تیزی سے تعمیر کیا جارہا
ہے۔
حکام کے مطابق مجوزہ ترقیاتی کام کا تقریباً 60 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر تمام کام تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کو اس مالی سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ ملکاجگیری اسٹیشن کی بحالی کا کام 27.61 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کیا جا رہا ہے۔