: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد ، 25 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے عوامی نظام تقسیم کے چاول کی ری سائکلنگ میں ملوث رائس ملرس اور دیگر کو سنگین عواقب کا انتباہ دیا۔ انہوں نے چاول کے معیار اور دیگر خدمات کا حضور نگر میں جائزہ
لینے کے بعد راشن کے چاول کی غیر قانونی منتقلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طور پر تلنگانہ میں 54 لاکھ راشن کارڈ رکھنے والے افراد کو مرکزی حکومت سے پانچ کلو چاول مل رہا ہے جبکہ ریاستی حکومت ان کو ایک کلو چاول فراہم کر رہی ہے-