the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 2اگست(ایجنسی) این ڈی ٹی وی کے سینئر صحافی رویش کمار کو آج’صحافت کے ذریعے بے نواؤں کی آواز بننے‘اور’پیشہ کےتئیں پابند عہد اور اعلیٰ معیار کی اخلاقی صحافت‘کے لیے معروف رامن میگسیسےایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا۔
رویش کمار ان پانچ شخصیات میں سے ایک ہیں جنھیں2019 میں ایشیا کا ’نوبل انعام‘سمجھے جانے والے رامن میگسیسے انعام کا فاتح اعلان کیاگیا۔توصیف نامےمیں کہا گیا ہے کہ مسٹر رویش (44) ہندوستان کے سب سے زیادہ مؤثر ٹی وی صحافیوں میں سے ایک اور این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینیئر ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں۔ یہ ایوارڈ فلپائن کے منالی میں نو ستمبر کوایک پروگرام میں



دیا جائے گا۔ 
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت،جموں وکشمیر اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی،کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا، ٹی ایم سی کے رکن ڈیریک اوبرین، راشٹریہ جنتا دل (آر جےڈی) اورکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مسٹر رویش کو مبارکباد دی ہے۔ 
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،’ ہندوستانی صحافت میں غیر معمولی اور بے خوف صحافی رویش کمار کو مبارکباد، میں جانتا ہوں کہ ہندوستان اور اس کے اداروں پر ہونے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے جیسے کئی اور کھڑے ہونے کو تیار ہیں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.