: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/16نومبر(ایجنسی) قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سمیت پورا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور پارلیمنٹ اس سلسلے میں کافی پہلے تجویز بھی منظور کر چکی ہے جسے تمام ممبران
پارلیمنٹ کو ماننا چاہیے۔
مسٹر پرساد نے یہ بات جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے حالیہ دیئے گئے ایک بیان پر نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہی۔ سرینگر سے ممبر پارلیمنٹ مسٹر عبداللہ نے کہا تھا کہ پی او کے پاکستان کا ہے اور کسی میں اسے واپس لینے کی طاقت نہیں ہے۔