the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/3جولائی(ایجنسی) لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے ملک میں کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے کسان کمیشن کے قیام کی ضرورت بتاتے ہوئے آج کہا کہ فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) بڑھانے کو اس سے نہیں جوڑاجانا چاہئے کہ اس سے مہنگائی بڑھےگي۔
مسٹر پاسوان نے لوک جن شکتی پارٹی کے کسان سیل کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کسانوں کےکئی مسائل ہیں جن کے حل کے لئے کسان کمیشن کی تشکیل



ہونی چاہئے۔ کسانوں کی فصلوں کی ایم ایس پی مقرر کرنے، ان کے قرضوں کی معافی، خودکشی یا دیگر مسائل کے حل کی ذمہ داری کسان کمیشن کو سونپی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کمیشن کی تشکیل کو لے کر کسان سیل کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی جائے گی اور اس کی ایک کاپی حکومت کو بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خودکشی کے ہر پہلو کی تحقیقات کرائی جانی چاہئے تاکہ اس کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔ملک میں 13 کروڑ خاندان زراعت پر منحصر ہیں اور وہ اپنی محنت سے پورے ملک کو کھانے مہیا کراتے ہیں لیکن کئی بار انہیں خود بھوکے سونا پڑتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.