: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پرتاپ گڑھ ، 10/ اپریل(یواین آئی ) پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک کی فسطائی طاقتیں شری رام کے نام پر جو تشدد برپا کرکے ایک خصوصی طبقے کو نشانہ بناکرمذہبی مقامات و مدارس کو نقصان پہونچا رہی ہیں ،کیا یہی سناتن دھرم کا پیغام ہے ؟ نہیں بلکہ اپنے نجی مفاد و خصوصی سیاسی پارٹی سے متاثر ہوکر رام
نومی پر جو تشدد برپا کیا گیا ،یہ ملک کی یکجہتی و سالمیت پر حملہ ،و آئین و جمہوریت کے خلاف ،اور قابل مذمت ہےحکومت انسانیت کو شرم سار کرنے والے ان شرپسند عناصر پر سخت کارروائی کے برعکس تشدد کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،جس کے سبب پولیس ان کے خلاف سخت کارروائی کے بجائے خانہ پری کرتی ہے ،جس سے وہ عدالت سے آسانی سے چھوٹ جاتے ہیں ۔