the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 18 نومبر (یو این آئی) مویشی اور ماہی پروری کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اجودھیا میں رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے والوں کو غدار بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں ملک کے عدالتی نظام پر اعتماد نہیں ہے تو یہاں سے جانے کے دروازے کھلے ہیں مسٹر سنگھ نے کالکا مندر میں سناتن ہندو واہنی کے اجودھیا پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اتوار کی شام منعقدہ ’شری رام مہوتسو اور کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ آج بھی ملک میں ایسے لوگ چھپے بیٹھے ہیں جنہیں سپریم کورٹ کا قبول نہیں ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے کا بھی کوئی موقع نہیں جانے دیتےایسے لوگوں کو ملک کی جمہوریت کے لئے بدنما داغ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ عدالتی نظام پر یقین نہیں رکھتے ہیں تو دوسرے ممالک کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ آج ملک کی قیادت وزیر



اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ جیسے قوم پرست رہنماؤں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ حکومت آنے والے وقتوں میں بھی قومی مفاد سے متعلق فیصلے کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔
اس موقع پر کالکا مندر کے مہنت سریندر ناتھ اودھوت نے رام مندر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ کانفرنس میں ، رام مندر کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے پانچ ججوں کے اعزاز میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔
مسٹر اودھوت نے کہا کہ مودی سرکار کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اور اب سپریم کورٹ کے واضح حکم کے بعد ایودھیا میں شری رام کے عظیم الشان مندر کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
اس کانفرنس میں نئی ​​دہلی بی جے پی کے صدر اور سابق ایم ایل اے انل شرما ، واہنی کے مہنت شیو ناتھ یوگی ، راجیش اوجھا ، پربھاش سنگھ ، وجے شرما ، یوتھ کور صدر پشپندر مشرا کے علاوہ جین ، والمیکی اور برہمن سماج کے دیگر طبقات بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
AMAN Says:
OR HAN SABRIMALA PR NA MANNE WALAY B GADAR HE HUE HAI NA

Comment posted on November 20 2019
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.