: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) مانسون سیشن کے شروع ہونے کےساتھ تعطل کا شکار ہوئی راجیہ سبھا کی کاروائی تقریباً ڈیڑھ دن کے بعد ایوان کے نو مقرر لیڈر پیوش گوئل کی ’کنوینسنگ پاور‘ سے پٹری پر آ گئی اور مختلف مسائل پر بضد حذب اختلاف کووڈ وبا سے متعلق مسائل پر بحث کے لیے راضی ہو گیا پورے معاملے سے مطلع ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ گذشتہ ڈیڑھ دن میں مسٹر گوئل نے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ کئی بار غیر رسمی ملاقات کی اور ایوان کے بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لیے تعاون کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کےمطابق جب بھی راجیہ سبھا میں ایوان کی کاروائی ملتوی کی گئی تو مسٹر گوئل نے ایوان کے لیڈر کے طور پر
اپوزیشن کے متعلقہ رہنماؤں سے رابطہ کیا اور ان کے باتیں سنجیدگی سے سنے گئے۔ اس درمیان وہ مسلسل راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کرتے رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران مسٹر گوئل نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے، کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما، کانگریس کے چیف وہپ جے رام رمیش، ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک اوبرائن، ڈی ایم کے‘ کے رہنما تیروچی شیوا، ڈپٹی چیئر مین ہری ونش اور پارلیمانی امور کے وزیرمملکت مرلی دھرن سے ملاقات کی اور ایک میٹنگ میں کووڈ وبا اور اس سے متعلق مسائل پر بحث کروانے پر راضی کر لیا۔ اس کے بعد ایوان میں ایک بجے سے کووڈ وبا پر چار گھنٹے کی بحث شروع ہو گئی۔