نئی دہلی ، 24 جولائی (یو این آئی ) راجیہ سبھانے جمعرات کے روز اپنے چھ اراکین کو مدت کار مکمل ہونے پر جذباتی انداز میں الوداعیہ دیا۔ یہ تمام اراکین ایوان بالا میں تمل ناڈو کی نمائندگی کر رہے تھے۔
ایوان بالا کے ڈپٹی چیئر مین ہری ونش نے کارروائی کے آغاز کے بعد ایوان کو مطلع کیا کہ پٹالی مکل بچی کے انبو منی رام داس ، ڈی ایم کے کے پی ولسن،
ایم ڈی ایم کے کے وائیکو، اے آئی اے ڈی ایم کے ایم چندر شیکھرن ، ڈی ایم کے کے ایم شنمو گم اور ڈی ایم کے کے ایم محمد عبد اللہ کی میعاد آج مکمل ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک رکن، پی ولسن، کہ دوبارہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں اور ان کا نیا دور کل سے شروع ہو گا۔ مسٹر ہری ونش نے سبکدوش ہونے والے اراکین کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔