: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 24 جولائی (یو این آئی) بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے راجیہ سبھا میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ایک بار کے التوا کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان میں مسلسل تیسرے روز وقفہ سوال نہیں ہو سکا صبح کے التوا کے
بعد جب ایوان دو بجے دوبارہ شروع ہوا تو پریزائیڈنگ ڈپٹی چیئر مین بھونیشور کلیتا نے کیریج آف گڈ ز بائی سی بل 2025 پر بحث شروع کرنے کے لیے اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تمبی دورائی کا نام پکارا۔ مسٹر دورائی جیسے ہی بولنے کے لیے کھڑے ہوئے، اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر چیئر کے قریب آگئے اور بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔