the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 19 دسمبر (ایجنسی) حکومت نے آج لوک سبھا میں کہا کہ وہ رافیل طیارے سودے پر ایوان میں بحث کے لئے تیار ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس کی جانچ کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے قیام کی ضرورت نہیں ہے ۔

کانگریس کے ذریعہ رافیل طیارے سودے میں بدعنوانی اور اس کی جانچ کے مطالبات پر ایوان میں ہنگامے کے بیچ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا "اگر اپوزیشن چاہتی ہے تو ہم رافیل پر بحث کے لئے تیار ہیں۔"
پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا "حکومت رافیل معاملے پر بحث کے لئے تیار ہے لیکن اس معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکاہے اور اب جے پی سی کی ضرورت نہیں ہے۔ "انہوں نے کہا کہ حکومت ہر نوٹس پر بحث کے لئے تیار ہے۔


text-align: start;">
اس سے پہلے رافیل سمیت مختلف مسائل پر کانگریس،اے آئی اے ڈی ایم کے اور تیلگو دیشم پارٹی کے هنگامے کے بیچ کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھڑگے نے کہا کہ رافیل طیارے سودے میں ملک نے ٹیکنالوجی کی منتقلی کا موقع کھو دیا ہے۔اس سودے سے ملک کے دفاعی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ "سرکارکے جھوٹ" پر مبنی ہے، اس لیے اس معاملے میں ذمہ داری طے کرنے کے لئے جے پی سی کی ضرورت ہے۔'

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے محمد سلیم نے بھی اس مسئلے پر بحث کا مطالبہ کیا۔ وہیں، ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ ہر پارٹی کے اپنے اپنے مسائل ہیں اورانہیں اس کے لئے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو مل کر بحث کرنی چاہیےتا کہ ایوان کی کارروائی بغیر کسی رکاوٹ کے چلائی جائے۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے بھی اس کی حمایت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.