نئی دہلی ، 9 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مسلح افواج کے آپریشن سندور سے مایوس اور پریشان پاکستان نے جمعرات کی رات مغربی سرحد سے متصل علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کی صبح یہاں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مغربی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع نے مغربی سرحد
پر سکیورٹی کی صور تحال اور ہندوستانی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں ساؤتھ بلاک میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، بحریہ کے سر براہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، فضائیہ کے سر براہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور دفاعی سکریٹری راجیش کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔