the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 31 اگست (ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مردم شماری- 2021 کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے حتمی اور مکمل اعداد و شمار تین سال کے اندر جاری ہو جانے چاہئے۔ 
مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو یہاں رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر کے دفتر کی طرف سے شروع کی گئی مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ مردم شماری کا عمل شروع ہونے سے تین سال کے اندر اس کے حتمی اور مکمل اعداد و شمار جاری کر دیئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے۔ موجودہ طریقہ کار میں مردم شماری کے حتمی اور مکمل اعداد و شمار جاری کرنے میں تقریبا سات سے آٹھ سال کا وقت لگتا ہے۔ 



style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اجلاس میں وزیر داخلہ كرین ریجیجو، داخلہ سکریٹری راجیو گوبا اور رجسٹرار جنرل شیلیش موجود تھے۔ اس موقع پر وزارت داخلہ اور رجسٹرار جنرل کے دفتر کے سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گيا کہ مردم شماری 2021 کے لئے میں 25 لاکھ لوگوں کو تربیت دی گئی ہے، تاکہ درست اطلاعات اور اعداد و شمار حاصل ہو سکے۔ اس مردم شماری میں پہلی بار دیگر پسماندہ طبقات سے متعلق اعداد و شمار بھی جمع کئے جائیں گے۔ مردم شماری کرنے کے لئے نقشہ کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ 

مرکزی وزیر نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں پیدائش اور موت کا رجسٹریشن کرنے کے لئے عام رجسٹر نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ نوزائیدہ کی شرح اموات، زچگی کی موت کا تناسب اور شرح ولادت کو درستگی سے درج کرنے کے لئے رجسٹر یشن نظام کومضبوط کیا جانا چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.