نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے رچرڈ مار لیس کو دوبارہ آسٹریلیا کا ڈمارلیس وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز ایک سوشل
میڈیا پوسٹ میں کہا، میرے دوست رچرڈ مارلیس کو آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے طور پر ان کی دوبارہ تقرری پر مبارکباد۔ میں ان کے ساتھ ہند - آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے تحت دو طرفہ دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھنے کا متمنی ہوں۔