نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان راجیور پر تاپ روڈی نے کانسٹی ٹیوشن کلب کے سکریٹری کے عہدے پر جیت درج کی ہے کانسٹی ٹیوشن کلب کے سکریٹری کے عہدے کے لیے منگل کو ہوئے انتخاب میں 25 سال سے بلا مقابلہ اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے والے راجیور پرتاپ روڈی کو اس بار انہی کی پارٹی کے سابق رکن
پارلیمان سنجیو بالیان سے سخت مقابلہ کے سامنا کر نا پڑا تاہم ، مسٹر راجیور پر تاپ روڈی نے کامیابی حاصل کی اور بعد میں سب کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا، میں 100 سے زیادہ ووٹوں سے جیتا ہوں۔ اگر اسے 1000 سے ضرب دیا جائے تو یہ تعداد ایک لاکھ ہو جاتی ہے۔ یہ میرے پینل کی جیت ہے۔ میں شکر یہ ادا کرنا چاہوں گا۔ تمام پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس میں حصہ لیا۔