: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جے پور، 5 دسمبر (ایجنسی) راجستھان اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی وسندھرا راجے کے جھالراپاٹن، سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت کے سردار پورہ اور ریاستی کانگریس صدر سچن پائلٹ کے ٹونک اسمبلی حلقہ سمیت ریاست کی تقریباً 115 نشستوں پر براہ راست اور تقریباً70 سیٹوں پر سہ رخی جبکہ ایک درجن سے زیادہ حلقوں میں چہار رخی انتخابی مقابلہ نظر آنے لگا ہے۔
اگرچہ ضلع سروہی کے پنڈواڑہ آبو اسمبلی حلقہ میں آزاد اور شیوسینا امیدواروں کے انتخابی میدان
میں دم خم دکھانے سے وہاں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس امیدواروں سمیت پانچ امیدواروں میں انتخابی مقابلہ ہونے کے آثار ہیں جبکہ گنگا نگر اسمبلی حلقہ میں بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ چار بار رکن اسمبلی رہے سابق وزیر رادھے شیام کے آزاد، باغی رج کمار گوڑ اور جے ديپ بياني اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) امیدوار پرہلاد ٹاک اور موجودہ رکن اسمبلی ز ميندارپارٹی کی کامنی جندل کے انتخابی میدان میں ہونے سے یہاں سات امیدواروں کے درمیان مقابلہ برابری کا ہوتا جا رہا ہے۔