the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،4 دسمبر ( یواین آئی) ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے بدھ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ ریلوے کے اخراجات میں صرف کمرشل لاگت ہی نہیں ’’سماجی لاگت‘‘ بھی ہے اور اس پر غور کرنے کا وقت آ گیا ہے کہ ہم اسے کب تک جاری رکھ سکتے ہیں۔مسٹر گوئل نے بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمیمہ سوال کے جواب میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا’’وقت آ گیا ہے کہ ہم سماجی لاگت پر الگ سے غور کریں اور ہمارا سروس تناسب (لاگت اور اس سے حاصل آمدنی کا تناسب) بالخصوص کمرشل پہلوؤں کو ظاہر کرتاہے ۔ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہم کب تک سماجی وجوہات پر خرچ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں ‘‘۔ کانگریس کے گورو گوگوئی کی طرف سے کمپٹرولر



اینڈ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے ریلوے کے گرتے اپریٹنگ تناسب کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر گوئل نے کہا کہ ریلوے صرف کمرشل ہی نہیں سماجی خدماست بھی فراہم کرتی ہے ۔ دوردراز کے علاقوں، پہاڑی علاقوں اور دیگر دشوار گذار علاقوں میں سروس سے کبھی منافع نہیں ہوتا لیکن اس کا سماجی پہلو ہے ۔ ان خدمات کی اپنی سماجی لاگت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے سے ریلوے پر سالانہ 22،000 کروڑ روپے کا بوجھ بڑھا ہے جو اس کی کل آمدنی کے 10 فیصد سے زیادہ ہے ۔ لہذا سروس تناسب میں کمی آئی ہے ۔ اس سے پہلے چھٹے تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے کے بعد بھی سروس تناسب 15 فیصد بڑھ گیا تھا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.