حیدرآباد، 13اگست (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد صنعتی شعبہ نے کافی ترقی کی ہے۔
انہوں نے ضلع رنگاریڈی کے شنکرپلی منڈل کے کونڈاگل دیہات
میں ریلوے کوچ فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے کوچ فیکٹری کے قیام کے لئے ریاستی حکومت نے میدھا سروو ڈرائیور پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی کے ساتھ اکتوبر2017میں یادداشت مفاہمت کی تھی۔