the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 02 جون (یو این آئی) ہندوستانی معیشت کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات پر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی طرف سے تبصرہ کیے جانے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ معیشت کے محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ "مودی حکومت ہندوستانی معیشت کو سنبھالنے کے لئے جو کوششیں کر رہی ہیں، ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے انہیں فضلہ یعنی کچڑے کے درجہ سے صرف ایک قدم اوپر قرار دیا ہے"۔ غریبوں اور خورد، چھوٹی و درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو مدد نہیں ملنے کامطلب یہ ہے کہ



آنے والے دنوں میں صورتحال بہت خراب ہونے والی ہے۔
بعد میں کانگریس کے ترجمان سنیل جاکھڑ نے پریس کانفرنس میں مسٹر راہل گاندھی کے تبصرے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مسٹر گاندھی نے سچائی کو سامنے رکھ دیا ہے۔ اس میں کچھ بھی غلط یا شک نہیں ہے۔ حکومت کی قیادت مغرور ہاتھوں میں ہے اور اسے کانگریس اسی طرح سے اصلیت کی تصویر دکھاتی رہے گی۔
خیال ر ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پیر کے روز ہندوستان کی معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ میں اسے "بہت خراب حالت " قرار دیا ہے اور حکومت کی طرف سے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کے اعلان کے باوجود، حکومت کی کوششوں کو بے اثر قرار دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.