: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گلبرگہ/13فروری(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے دورہ گلبرگہ کے آخری دن مرحوم قمرالاسلام کے گھرکا دورہ کیا اور وہاں مرحوم رہنما کی اہلیہ کے علاوہ افراد خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے مرحوم رہنما یاد کرتے ہوئے انہیں کرناٹک کا عظیم لیڈر قرار دیا۔ ملاقات کے دوران سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
text-align:="" start;"=""> ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ قمرالاسلام کےجانشین کےطورکانگریس ان کی اہلیہ کنیز فاطمہ کو پارٹی ٹکٹ دے سکتی ہے۔ راہل گاندھی کی اس ملاقات میں پارٹی کے سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قمر الاسلام کےانتقال کے بعد سے ان کی جانشینی کو لے کر مقامی سطح پر کانگریس میں سرد جنگ چل رہی ہے۔