: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 6 مئی ( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے راشٹریہ لوک دل کے لیڈر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےپسماندگان اور ان کے حامیوں سے تعزیت کا اظہار کیا مسٹر گاندھی نے ٹویٹ
کیا ’’ راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اجیت سنگھ جی کی بے وقت موت کی خبر افسوسناک ہے ۔
ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری تعزیت‘‘ ۔
محترمہ واڈرا نے کہا ’’مقبول لیڈر، سابق مرکزی وزیر اور کسان دوست لیڈر چودھری اجیت سنگھ جی کے انتقال کی دلخراش خبر موصول ہوئی ۔