: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 نومبر(ایجنسی) کانگریس صدرراہل گاندھی نے راجستھان کے ایک ووٹر کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ وزیراعظم نریندر مودی کے "اچھے دن" کے وعدے کا زبردست مذاق اڑارہا ہے۔
کانگریس صدر نے اس ویڈیو کی تعریف
کرتے ہوئے کہا کہ اس میں راجستھان کے اس شخص نے پوری ریاست کے دل کی بات کہہ دی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اشعار کے ذریعہ کہے گئے اس ویڈیو کو سنیں گے تو یقینی طور سے سننے والوںکو یہ اشعار یاد ہوجائیں گے۔ مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ "راجستھان کے اس شخص نے ملک کے دل کی بات کہہ دی ہے۔ سنئے، گیت زبان پر چڑھ جائے گا ویڈیو میں صنعت کار انل امبانی کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اچھے دن بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانے کے بعد ہی آسکتے ہیں۔"