نئی دہلی ، 30 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور ایوان میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر گورو گو گوئی نے جمعہ کو یہاں نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرس سے ملاقات کی اور
دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں خود یہ جانکاری دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مجھے آج نئی دہلی میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرس سے مل کر فخر محسوس ہو رہا ہے۔