: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
رائے پور/16مئی(ایجنسی) کانگریس کےقومی صدرراہل گاندھی کل سےچھتیس گڑھ کےدوروزہ دورےپرجارہےہیں۔مسٹرگاندھی چار ریاستوں کے پنچایتی نمائندوں کے اجلاس کے ساتھ ہی کئی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ پارٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق کل مسٹرگاندھی صبح رائےپورپہنچ جائیں گے اور اس کے بعدراجدھانی کے بلبیر سنگھ جونیجا انڈور اسٹیڈیم میں چار ریاستوں چھٹس گڑھ، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے علاقائی پنچایت کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعدمسٹر گاندھی ضلع سرگوجاکےسیتاپورکسان اورقبائلی
اجلاس کوخطاب کرں گے۔ اس کےمسٹر گاندھی ضلع بلاسپورکےکوٹمی میں قبائلی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور بلاس پورمیں رات گذاریں گےمسٹرگاندھی 18 مئی کو بلاسپور ڈویژن کے بوتھ سطح کےکارکنوں کوخطاب کریں گے۔ مسٹرگاندھی اس پروگرام کےبعددرگ میں ڈویژن سطح کےبوتھ کارکنوں کے کانفرنس کو بھی خطاب کریں گے۔
مسٹر گاندھی اس پروگرام کےبعددرگ سے ماناویمانتل تک روڈشوکریں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی واپس ہوجائیں گے۔تقریبا 50 کلو میٹر طویل روڈشومیں پوری ریاست سے پارٹی کے سرگرم کارکنان کو جمع کرنے کا امکان ہے۔مسٹرگاندھی کےدورےکےمدنظرسکیوریٹی کےسخت انتظامات کئےجارہےہیں۔