بھونیشور ، 11 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس کے صدر ملکار جن کھر گے جمعہ کو بھونیشور کے بارامونڈا گراؤنڈ میں ایک بڑی ریلی سموید ھان بچاؤ سماویش سے خطاب کریں گے۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے طور راہل پر گاندھی کا اڈیشہ
میں یہ پہلا دورہ ہوگا۔ مسٹر گاندھی کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال بھی ہوں گے۔
ریلی کے بعد مسٹر گاندھی، مسٹر کھر گے اور مسٹر وینو گوپال کانگریس بھون میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی، ریاستی کا نگریس صدر اور اراکین اسمبلی کے ساتھ تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔