نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی ووٹر لسٹ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جمعرات کو دیے گئے بیانات اور دعووں کو گمراہ کن "قرار دیتے ہوئے انہیں چیلنج دیا ہے کہ اگر ان کی بات درست ہے تو وہ اسے حلف نامے کے ساتھ ریاست کے چیف الیکشن آفیسر
کے سامنے پیش کریں۔
کمیشن نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ اگر کانگریس لیڈر کو اپنی بات پر یقین ہے تو انہیں اسے ضابطے کے مطابق حلف نامے کے ساتھ کر ناٹک کے چیف الیکشن آفیسر کے سامنے رکھنا چاہیے ، اور اگر وہ خود اپنی بات پر یقین نہیں رکھتے تو انہیں بے بنیاد نتائج اخذ کرنا بند کر دینا چاہیے۔