نئی دہلی/14اگست(ایجنسی) کانگریس صدر راہول گاندھی کی شادی کو لیکر اکثر سوال ہوتے رہتے ہیں، لیکن اب راہول گاندھی نے ان سوالات پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ انکی شادی ہوچکی ہے، حالانکہ سسپینس کو ختم کرتے ہوئے راہول گاندھی نے فوری یہ صاف کردیا کہ انکی شادی کسی لڑکی سے نہیں، بلکہ کانگریس پارٹی سے ہوچکی ہے، انکے کہنے کا مطلب تھا کہ انکی زندگی
کانگریس پارٹی کو وقف ہے.
راہول گاندھی نے حیدرآباد کے دورے کے دوران ایڈیٹرز کے ساتھ میٹنگ میں یہ بات کہی، انکے پوچھے گیا کہ وہ شادی کب کررہے ہیں، اسکے ساتھ ہی راہول گاندھی نے کہا کہ 2019 میں پی ایم نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم نہیں ہوں گے، حالانکہ خود کے وزیراعظم بننے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی مقصد پی ایم مودی کو اقتدار سے باہر رکھنا ہے.