: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پرنسٹن / امریکہ، 20 ستمبر (ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے روزگار کی سست رفتار سے متعلق یہاں مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت بے روزگاری کے مسئلے کو ایک ضروری مسئلہ تسلیم نہیں کرتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں
کافی ناراضگی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں یہ حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے۔ مسٹر گاندھی نے امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی میں طلبہ سے بات چیت کے دوران گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) لاگو کرنے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نفاذ سے امیدیں بڑھی ہیں۔