: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/22مئی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے طالب علموں کو اپنے مستقبل کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت مرکزی خدمات میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے موافق افسران کی بھرتی کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے وہ قوانین میں تبدیلی کرنے کی تیاری میں ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "طالب علموں جاگ جاؤ ، آپ کے مستقبل پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ آر ایس ایس آپ کا حق چھین لینا چاہتا ہے۔ حکومت
قوانین میں تبدیلی کرنے اور مرکزی خدمات میں افسران کی قابلیت جوڑتوڑ کر کے اپنی پسند کے افسران کی تقرری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر راہل گاندھی نے عملے اور عوامی شکایات محکمہ کے ایک افسر کا خط بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر یونین پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو ٹریننگ شروع کرنے سے پہلے کیڈر تفویض کرنے کی روایت کو بدل کر ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد کیڈر مختص کرنا چاہتا ہے۔