the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 اکتوبر (ایجنسی) سابق فوجی جہاں بدستور یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ایک رینک ایک پینشن اسکیم نافذ کی جائے وہیں آج کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت اس اسکیم کونافذ کرنے کے اپنے وعدے سے پھر گئی ہے۔

یہاں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں سابق فوجیوں سے ایک ملاقات میں مسٹر گاندھی نے متنازعہ رافیل جنگجوطیاروں کے سودے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا فوجی جوانوں کے تعلق سے رویہ قابل اعتراض ہے ۔
سابق فوجیوں سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ جموں کشمیر میں مودی حکومت کی غیر مصلحت پسندی کی وجہ سے فوجیوں کی زندگی کا زیاں ہوا ہے اور انہوں نے اس رویہ کا تعلق متنازعہ رافیل سودے سے جوڑا ۔


Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت ایک کاروباری کو توبلا کام کاج 30 ہزار کروڑ روپے دے سکتی ہے لیکن ایک رینک ایک پینشن اسکیم نافذ نہیں کرسکتی ۔ سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی ، کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت اور پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کی موجودگی میں مسٹر گاندھی نے ایک گھنٹے تک سابق فوجیوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل اور پریشانیوں سے آگاہ ہوئے۔

سابق فوجیوں نے مسٹر گاندھی کو دو عرضداشتیں پیش کیں ۔ مسٹر سرجےوالا نے بتایا کہ مسٹر گاندھی معاملے کا مفصل جائزہ لیں گے اور کانگریس کی منشور کمیٹی کے سربراہ پی چدمبرم بھی جلد ہی سابق فوجیوں سے ملیں گے۔
واضح رہے کہ یوپی اے حکومت نے ایک رینک ایک پنشن اسکیم نافذ کرنے کا مطالبہ مان لیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.