: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،3 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر ہفتے کے روزپھرحملہ کیا اور گرافک کی مدد سے سمجھایا کہ کس طرح سے یکم جولائی تک 12 دنوں میں ویکسین کی قلت کی وجہ سے ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔
مسٹر گاندھی نے ایک جملے میں ٹویٹ کیا ’’فرق پر دھیان دیجئے۔ کہاں ہے ویکسین ‘‘۔ انہوں نے گرافک کے ذریعے سمجھایا
کہ کورونا کی تیسری ممکنہ لہرکا مقابلہ کرنے کے لئے 18 جون کو یومیہ 69.5 لاکھ ویکسینیشن کا ہدف تھا، لیکن یکم جولائی تک ہدف سے 27 فیصد کم محض 50.8 لاکھ افراد کو یومیہ ٹیکے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ کورونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے مسٹر گاندھی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، جس پر حکومت کے وزرا بھی اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں ۔ اس سے واضح ہے کہ حکموت مسٹر گاندھی کے سوالوں سے پریشان ہے۔