نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) مانسون اجلاس کے پہلے ہفتے کے آخری دن بھی لوک سبھا میں زبر دست ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ وقت بعد ہی دو پہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی سب سے پہلے خاموشی اختیار کر کے شہید
فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مسٹر بر لانے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی ، اپوزیشن ارکان اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ انہوں نے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کو چلانے کی کوشش کی لیکن شور کی وجہ سے ایوان میں کوئی کام نہیں ہو سکا۔