نئی دہلی ، 2 جولائی (یو این آئی) کواڈ کے رکن ممالک ہندوستان، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی قانون، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آزاد اور کھلے ہند ۔ بحر الکاہل کے لئے اپنے عزم پر زور دیا ہے اس بلاک نے انتہائی اہم معدنیات سے متعلق کو اڈ پارٹنر شپ سمیت
اہم اقدامات متعارف کرائے جن کا مقصد قابل اعتماد اور متنوع سپلائی چیز حاصل کرنا ہے تا کہ علاقائی پچیلے پن اور مشتر کہ فلاح و بہبود میں اضافہ کیا جا سکے۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو ، ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر ، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی و ونگ اور جاپان کے تاکیشی ایوایا نے واشنگٹن میں اپنی ملاقات کے بعد ایک مشتر کہ بیان جاری کیا۔