: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وینس/4جنوری(ایجنسی) اٹلی کے شہر وینس میں ایک نمائش سے قطر کے شاہی خاندان کے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔
وینس میں 'مغلوں اورمہاراجاؤں کے خزانے' کے نام سے نادر و نایاب زیورات کی نمائش جاری تھی جس میں 16 ویں اور 20 ویں صدی کے ہندوستانی زیورات رکھے گئے تھے، بدھ کی شام اس نمائش کو
اختتام پزیر ہونا تھا تاہم بدھ کی صبح دوک پیلس میں نمائش میں ایک ڈبے سے زیورات کے کئی حصے چوری کرلیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے زیورات قطر کے حکمران خاندان الثانی کی ملکیت تھے، ان زیورات کی قیمت لاکھوں یورو ہوسکتی ہے۔ یہ زیورات بہت مشہور ہیں اس لئے انہیں اپنی اصل شکل میں بیچنا تقریباً ناممکن ہے تاہم ان زیورات پر جڑے جواہرات کو الگ الگ کرکے بیچا جاسکتا ہے۔