ذرائع:
قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن التھانی نے امریکہ، اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ فوراً ختم ہونی چاہیے اور جارحیت کا سلسلہ بھی فوری طور پر رکنا لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں اس
جنگ سے اصل فائدہ کس کو ہو رہا ہے اور پورے خطے کو اس تنازع میں گھسیٹنا کس کے مفاد میں ہے۔ قطر کے مطابق جاری کشیدگی سے مشرقِ وسطیٰ شدید عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔
قطری حکومت نے خبردار کیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کئے جائیں گے۔