فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے شہری اور ہنما متحد
ممبئی، 21 اگست (یو این آئی) ممبئی کے آزاد میدان میں غزہ میں فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کی مذمت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا اس اجتماع میں تقریباً 250 شہری، سیاسی رہنما، سماجی
کارکن اور فنکار شریک ہوئے جنہوں نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی اس مظاہرے کی اجازت بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ملی، جس میں ممبئی پولیس نے 12 اگست کو عدالت کو مطلع کیا تھا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور اس سے وابستہ تنظیموں کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک احتجاج کرنے کی اجازت دے گی۔