: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 8 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے محکمہ جنگلات کی پرنسپل چیف کنزرویٹر ڈاکٹر سورنا نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بیداری کے لیے عوام کو شجر کاری کی مہم میں شامل ہونا چاہیے تاکہ مستقبل کو صاف و سر سبز بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کا منصوبہ ہے جس میں اسکولوں، کالجوں، خواتین گروپوں اور
رضا کار تنظیموں کی شمولیت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ درخت گرمی ، آلودگی، اور ماحولیاتی بگاڑ جیسے مسائل کا دیر پا حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن مہوتسو ایک قومی مہم ہے جو ہر سال منعقد ہوتی ہے تاکہ شہریوں کو درختوں کی اہمیت اور ماحول کے تحفظ کی جانب راغب کیا جا سکے۔ تلنگانہ حکومت اس مہم کو صرف ایک رسمی تقریب کے بجائے عوامی تحریک میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔