ما نیر ( ہریانہ)، 3 جون (یو این آئی ) لوک سبھا کے اسپیکر اوم بر لانے جمعرات کو کہا کہ لوکل باڈیز کو عوامی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں جیسے عوامی مسائل پر بحث کر کے چیلنجوں کو حل کرنا چاہئے آج یہاں اربن لوکل باڈیز کے چیئر مین کی دوروزہ قومی کا نفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر بر لانے کہا، مقامی اداروں میں عوامی مسائل پر
وسیع بحث و مباحثہ ہونا چاہئے اور بات چیت سے ہی حل نکلنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے سوالوں کے جوابات اور ان کے مسائل کا حل بلدیاتی اداروں میں تلاش کیا جائے اور بلدیاتی اداروں کو باوقار طریقے سے چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں ایوان کو مثالی انداز میں چلانے کی کوشش کرنی چاہیے اور بلدیاتی چیلنجز کو شفافیت کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے۔