: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ایران میں جاری احتجاج پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایرانی مظاہرین سے احتجاج جاری رکھنے اور سرکاری اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد کرنے والوں کو مدد فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا”ایران کے محبِ وطنو! احتجاج جاری رکھو۔ اپنے سرکاری اداروں پر
قبضہ کرو! قاتلوں اور حملہ آوروں کے نام درج کرو۔ انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ جب تک مظاہرین کے قتل بند نہیں ہوتے، میں نے ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔ مظاہرین کو مدد فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب، ایران میں جاری احتجاج کے دوران اب تک تقریباً دو ہزار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات مختلف رپورٹس میں سامنے آئی ہیں۔ حکومت مخالف میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ادھر اقوامِ متحدہ نے بھی ایران میں تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔