: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ایجنسی) قومی دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) کے مظاہرین پر منگل کو دہلی -اترپردیش سرحد کے قریب غازی پور میں پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کی قیادت میں کسان قرض معافی اور دیگر مطالبات کو لے کر دارالحکومت میں مظاہرہ کے لئے آنا چاہتے ہیں۔ کسانوں نے جب غازی پور میں پولیس بیریکیڈتوڑ آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے پہلے ان پر پانی کی بوچھار کی اور اس کے بعد بھی جب وہ نہیں مانے تو آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ اس دوران کچھ مظاہرین کو چوٹیں بھی آئی۔
text-align: start;">بعد میں پولیس کے سینئر حکام نے کسان رہنماؤں سے بات چیت شروع کی۔ بڑی تعداد میں کسان وہاں اپنے گاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر کسانوں کے مطالبات پر اعلی سطحی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ بھی موجود ہیں۔ کسانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر نو دن پہلے ہری دوار سے یاترا شروع کی تھی جس کا اختتام آج قومی دارالحکومت میں ہونا ہے۔ دہلی کی سرحد کے ارد گرد بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔