تیانجن یکم ستمبر (یو این آئی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ نئے خطرات اور چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے لیے گلوبل گورنس انیشیٹو کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے چینی صدر شی جن پنگ
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شاندار کامیاب ہو گا۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا انتشار کے ایک نئے دور اور تبدیلی سے گزر رہی ہے ، گلوبل گورنس انیشیٹو کی تجویز پیش کرتے ہیں، منصفانہ اور مساوی عالمی حکمرانی کے نظام کی جانب کام کرنے کے منتظر ہیں۔