غزہ، جولائی 4 (یو (یواین این آئی) غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امریکہ ، قطر اور مصر کی ثالثی میں 60 روزہ جنگ بندی کا مجوزہ منصوبہ سامنے آیا ہے جس میں قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی ، اسرائیلی افواج کا انخلا اور مستقل امن کے لیے مذاکرات شامل ہیں ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے
واقف ایک اہلکار نے بتایا کہ غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکی حمایت یافتہ مجوزہ منصوبے میں قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی، محصور علاقے سے اسرائیلی افواج کا انخلا اور تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ تنازع میں شامل دونوں فریقین کی منظوری سے مشروط ہے۔
امریکہ ، قطر اور مصر کے ثالث اس معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔