: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،22جون(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کو نظرانداز کرنے کا مرکز کی مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت پر الزام
لگایا۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ان وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ کو بی جے پی حکومت نے پورا نہیں کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل کے قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری قائم کرنے کا جو وعدہ کیاگیا تھا وہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔