ترواننت پورم ، 2 ستمبر (یو این آئی) کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی و جین نے کہا کہ ریاست کے صحت سے متعلق خدمات کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں اور صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبے نافذ کیے
گئے ہیں۔
انہوں نے کہا تنقید کے باوجود، ہم نے پانچ سال میں 62 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو لاگو کیا اور آج یہ تعداد بڑھ کر 90 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صرف صحت کے شعبے میں، کے آئی آئی ایف بی نے 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو فعال کیا ہے۔