: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پر مود چندر مودی کو انتخابی افسر مقرر کیا ہے اور ان کی مدد کے لیے راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں جوائنٹ سکریٹری گریما جین کو انتخابی افسر اور ڈائریکٹر وجے کمار کو معاون
انتخابی افسر مقرر کیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا کمیشن نے کہا کہ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے الیکشن افسر اور معاون افسران کی تعیناتی نائب صدر کے انتخاب 2025 کے سلسلے میں وزارت قانون و انصاف کی مشاورت سے آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت کی گئی ہے۔