: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ، 26 نومبر (یو این آئی)لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ)کے محاذ پر اتر پردیش کی یوگی حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع نہ چھوڑنے والے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ، دلت خاندان سے ملاقات کریں گی جن کے چار افراد کا جمعہ کی شام پریاگ راج میں قتل کر دیا گیا تھا پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محترمہ واڈرا دوپہر 3 بجے دہلی سے پریاگ راج پہنچیں گی جہاں وہ متاثرین کے کنبہ کے اراکین سے ملنے کے لیے پھاپھامئو جائیں گی جن کے خاندان کے چار افراد کو بدھ کی رات قتل کر دیا گیا
تھا۔
پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور دیگر عہدیدار سڑک کے ذریعے پریاگ راج جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کے دور میں یوپی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تباہ ہوگئی ہے اور دلت مظالم کے واقعات اپنے عروج پر ہیں۔ پاسی ذات کے لوگوں کو جاگیردار غنڈوں نے قتل کیا۔ اس دلت خاندان پر ماضی میں بھی دبنگوں نے حملہ کیا تھا لیکن یوگی کی بدعنوان پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی جس کی وجہ سے ظالموں کے حوصلے مزید بلند ہوئے نتیجتاً انہوں نے یہ گھناؤنا فعل انجام دیا۔